بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو روٹی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو روٹی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری، ضلع بھر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر دی گئی ہے جس کے تحت تمام ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے بھی مقرر کردہ نرخوں پر روٹی کی فراہمی کے سلسلہ میں تندوروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی اور قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے تندور و ہوٹل مالکان کو جرمانے بھی عائد کیے، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ انفورسمنٹ آفیسر جاوید نے کہا کہ مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والے تندور اور ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کی کی نشاندہی کریں۔