November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی محمد اعجازالحق اور ممبر صوبائی اسمبلی

Screenshot_2025-09-10_191429

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی محمد اعجازالحق اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضی کی تجویز پر تحصیل ہارون آباد اور گرد و نواح میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے متاثرہ علاقے کی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی سربراہی میں لینڈ ریکارڈ اور ریونیو ڈیپارٹمںت کی جوائنٹ سروے رپورٹ پبلش کر دی گئی ہے۔ جس میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ تحصیل ہارون آباد کے چکوک کا کتنے فیصد ایریا متاثر ہوا ہے۔ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے قائد پاکستان مسلم لیگ ضیاء محمد اعجازالحق کا کہنا تھا کہ حلقہ کے کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے نقصانات کا بخوبی اندازہ ہے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کروائیں گے۔