November 17, 2026

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں مرکز لیول پر مختلف سرکاری سکولوں

IMG-20250912-WA0215

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں مرکز لیول پر مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء کےدرمیان عربی، اردو اور انگریزی کی ریڈنگ کے مقابلے کا انعقاد کروایا گیا ۔ جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس خصوصی تقریب میں اساتذہ و کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔ پروگرام کی ججمنٹ کمیٹی ملک یاسر عزیز، ملک نصیر شاہد اور ملک اسد اقبال پر مشتمل تھی جبکہ نقابت کے فرائض محمد خالد ندیم راہداری نے بطریق احسن سر انجام دیے۔ تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے کی ۔ ججمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عربی ریڈنگ مقابلہ میں محمد آرب حسین اول 44ڈی بی ، علیشبہ رکھ رنگپور نے سیکنڈ جبکہ محمد احمد ظفر آبادنے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔ انگلش ریڈنگ میں محمد شاہ زیب 50 ڈی بی نے فرسٹ، محمد آرب حسین 44ڈی بی نے سیکنڈ اور محمد زبیر ظفر آباد نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح اردو ریڈنگ کے مقابلہ میں محمد آرب حسین 55ڈی بی ، فرسٹ جبکہ محمد وکیل ظفر آباد سیکنڈ اور محمد شفان 50ڈی بی تھرڈ پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ اس موقع پر تقریب کے چیف گیسٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے ۔