جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد شوگر ملز روڈ ،نیولاری
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد شوگر ملز روڈ ،نیولاری اڈا،پرانا لاری اڈا اور بلوچ مارکیٹ سمیت دیگر ایریاز میں واقع ہوٹلز کے خلاف کریک ڈاوُن کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،انفورسمنٹ آفیسر سعد شعیب سرور،سی ای او ایم سی جوہرآباد حرا فیصل اور پیرا فورس کے اہلکار ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے پرانا لاری اڈا واقع شالیمار ہوٹل ،مدینہ ہوٹل،گلزار ہوٹل سمیت مختلف ہوٹلز پر روٹی کے وزن اور قمیت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ 100گرام روٹی 14 روپے کے بینر آویزاں کریں ان کاروائیوں کے دوران شوگر ملز روڈ پر واقع ہوٹلز مالکان کو روٹی کم وزن اور زائد قیمت وصول کرنے پر پیرا فورس نے موقع پر گرفتار کر لیا ۔علاوہ ازیں بلوچ مارکیٹ جوہرآباد میں نجی شوز شاپ کے باہر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ افسران کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر شوز شاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنیو لاری اڈا جوہرآباد و دیگر آٹا ڈیلر شاپس پر آٹے کے 10kgسرکاری ریٹ 905 اور20kg سرکاری ریٹ 1810 تھیلوں کی قیمتوں کو چیک کیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع کے تمام آٹا ڈیلرز سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنائیں سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے اورآٹے کی قلت پیدا کرنے والوں سے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے انفورسمنٹ آفیسر اور سی ای او ایم سی جوہرآباد کو ہدایت کی کہ دوبارہ انکروچمنٹ نہ کرنے دی جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد نیو لاری اڈا میں قائم مسافر خانے کا دورہ کیا دورے کے دوران مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی دستیابی، پنکھوں کی سہولت ،واش روم سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ہدایت کی کہ لاری اڈوں کی صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کو دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خوشاب ریلوے روڈ پر واقع آٹاڈیلرز شاپس کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پٹھان پورہ خوشاب میں واقع سرکاری گندم گوداموں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر عبدالستار خان،اے سی خوشاب،انفورسمنٹ آفیسر، سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل اور فوڈ کنٹرولر موجود تھے۔