November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے سرگودھا کیمپس کے آفیشلز کی ٹیم کا

IMG-20250911-WA0286

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے سرگودھا کیمپس کے آفیشلز کی ٹیم کا خصوصی دورہ ء علاقہ تھل خوش آئندہے اور اس حوالے سے میں ذاتی طور پر یونیورسٹی آف لاہور کے سرگودھا کیمپس ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر محمد وقاص اور ان کی پوری ٹیم کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے میری تجویز کو خصوصی اہمیت دیتے ہوءے تحصیل نورپورتھل کے طلباء وطالبات کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ علاقہ تھل کی نامور سماجی شخصیات ملک حاجی اعجاز حسین برہان ، ملک سلطان احمد کلو، ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی اور راجہ محمد رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ اب تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل سمیت ، جوڑا کلاں اور اس سے ملحقہ کدھی کے مواضعات، تھل کے جنوبی دیہات ، رنگ پور بگھور اور آدھی کوٹ سممیت ہمارے دیگر علاقوں کے طلباء وطالبات کو سرگودھا کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم ہو گی اور ہمارے بچے معیاری تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہماری یہ بھی کوشش ہو گی یونیورسٹی آف سرگودھا کے ارباب بست و کشاد کو بھی اس بات پر آمادہ کیا جا سکے کہ وہ بھی تحصیل نورپورتھل کے طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مسقبل ہیں اور ہم ان کے روشن مستقبل کےلیے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔