لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے بینر تلے سیلاب زدگان کی مدد کے لیئے مراکہ میں امدادی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے بینر تلے سیلاب زدگان کی مدد کے لیئے مراکہ میں امدادی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیئر مین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری اپنی ٹیم کے ساتھ سارا دن کیمپ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مصروف عمل رہ کرگزارا ۔ مرکزی صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ثمینہ طاہر بٹ بھی کیمپ گئیں۔ ثمینہ طاہر بٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم امدادی سامان ان لوگوں تک پہنچائیں گے جو اس کے اصل حقدار ہیں ۔ انہوں نے یونین عہدیداران اور اراکین پر زور دیا کہ پ ہمیں اپنے علاقے کے حالات بتائیں ۔ ہمارے ضلعی صدور اپنے علاقوں کے دورے کریں اور ہمیں آگاہ کریں کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیئے اپنے علاقے میں کیمپ لگا سکتے ہیں تو ہم انہیں یہاں سے 500 افراد کے لیئے ادویات اور میڈیکل کٹس بھجوائیں گے ۔
آپ نے اپنے علاقے میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگانا ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف آپ خود ارینج کریں گے اور میڈسن ہم آپ کو بھجوائیں گے ان شاءاللہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ احباب میں سے جو بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے وہ جنرل سیکرٹری طاہر درانی کو بتا سکتے ہیں اور اس حوالے سے صدر پنجاب ذوہیب رمضان بھٹی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر مجھے بھی میسج کر سکتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے جلد باہر نکالے۔ آمین