قطر میں حماس سربراہ اور بڑے قائدین کیسے بال بال بچ گئے ؟
قطر میں حماس سربراہ اور بڑے قائدین کیسے بال بال بچ گئے ؟
•حماس کی قیادت اور رہائش گاہ کا دفتر جس کو نشانہ بنایا گیا وہ دوحہ کے وسط میں واقع ڈپلومیٹک علاقے “کاتارا” میں ہے، جو کئی مغربی سفارت خانوں (اسپین، کینیا اور فلپائن) کے قریب واقع ہے۔
•بمباری بالکل 15:35 پر عصر کی اذان کے بعد چند منٹوں میں ہوئی۔ اس نے رہائشی کمپلیکس کی کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں حماس کے رہنما اور قائدین کے گھر بھی شامل تھے۔
•بمباری سے چند منٹ پہلے ہی حماس کی قیادت عصر کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد گئی تھی، جس سے وہ محفوظ رہے، کیونکہ مسجد دفتر سے کچھ فاصلے پر تھی۔
•اسراائیلی فضائی حملے نے خاص طور پر غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی اور محافظین کے کمرے بھی نشانے پر تھے۔
اندازہ ہے کہ میزائل اور راکٹ موبائل فون سگنلز کے ذریعے رہنماؤں کے مقام پر داغے گئے، لیکن اس وقت وہ اپنے فون ساتھ نہیں رکھے ہوئے تھے کیونکہ وہ دفتر کے اندر میٹنگ کے بعد نماز کے لیے نکل گئے تھے۔
•بمباری کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد شہید ہوئے، جن میں خلیل الحیہ کا بیٹا، ان کے دفتر کا ڈائریکٹر جہاد لبد، اور کئی محافظ و عملہ شامل ہیں۔