سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) سکھر بینکنگ کورٹ بار ایسوسی ایشن کا قیام سینئر وکیل زاھد محمود مغل صدر ، فرید احمد سومرو جنرل سکریڑی منتخب بینکنگ کورٹ کے وکلا کو درپیش مسائل ان کی فلاح ہبہبود کے لئے
سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
سکھر بینکنگ کورٹ بار ایسوسی ایشن کا قیام سینئر وکیل زاھد محمود مغل صدر ، فرید احمد سومرو جنرل سکریڑی منتخب بینکنگ کورٹ کے وکلا کو درپیش مسائل ان کی فلاح ہبہبود کے لئے پھرپور انداز میں کام کریں گے نو منتخب صدر کا وکلا سے خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر بینکنگ کورٹ بار ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں أگیا ، سینئر وکیل زاھد محمود مغل صدر، شفیق بابر لغاری نائب صدر ، فرید احمد سومرو جنرل سکریڑی , فہیم احمد میمن جوائنٹ سیکرٹری , فہد علی منگی فنانس سکریڑی اور عبدالباسط منگی انفارمیشن سکریڑی منتخب ہوگئے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صد زاھد محمود مغل ایڈوکیٹ نے کہا کہ سکھر میں بینکنگ کورٹ بار ایسوسی ایشن کا قیام ایک خوش آئند بات ہے اور وکلا برادری نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے تمام صلاحتیں بروئے کار لاوں گا ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی وکلا برادری کے حقوق کے لئے ہر فورم پر أواز بلند کی ہے ڈسٹرکٹ بار کے بعد اب بینکنگ کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ذمہ داری کو بھی احسن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے تمام عہدیداران اور وکلا کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا .