شورکوٹ: پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی جانب سے باہو پل شورکوٹ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کو ناشتہ فراہم کیا گیا۔
شورکوٹ: پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی جانب سے باہو پل شورکوٹ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کو ناشتہ فراہم کیا گیا۔ فنانس سیکرٹری پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس نے متاثرین کو ناشتہ پیش کیا۔ ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر شورکوٹ کے تمام مخیر حضرات اور NGOs ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور ملکر انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے