November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ

IMG-20250909-WA0288

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے، ایکسئین ایریگیشن، سی ای او ایم سی خوشاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز ذیشان احمد، این سی ایچ ڈی آفیسرز سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان نے ماہانہ ریونیو،ریکوری کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور کسٹم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پٹرول پمپ اور ڈیمپنگ سٹور پر کاروائی کرتے ہوئے ایک پٹرول پمپ سے غیر قانونی پٹرول وڈیزل برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی اسکے علاوہ 9 غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے خلاف کارروائی کی گئ، کسٹم آفیسر سرگودہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن لیا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر نے کہا کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل اور ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان وجرمانے اور دیگر کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔سی سی او ایم سی خوشاب اور جوہرآباد نے ضلع خوشاب میں انکروچمنٹ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ اور تحریری رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں ۔غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔