لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے مقابلہ نعت
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے مقابلہ نعت خوانی کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ جس میں طوبیٰ نور اول، ڈاکٹر تنویر چوہدری دوم اور عابد سیال کی تیسری پوزیشن آئی۔ انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری نے تمام جیتنے والوں کو مبارک دی۔انہوں نے جلد تقریب منعقد کروانے اور جیتنے والوں کو انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔معروف صحافی ،شاعر و کالم نگار ڈاکٹر تنویر چوہدری کا کہنا تھا کہ نعت لکھنا،نعت کہنا اور نعت پڑھنا بڑی سعادت کی بات ہے ۔اس مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام شعراء ونر ہیں جنہوں نے حضور کی بارگاہ میں اپنا ہدیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر تنویر چوہدری کو حلقہ ادب کے دوستوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے ۔ڈاکٹر تنویر چوہدری نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔