November 17, 2026

ہارون آباد:(نمائندہ خصوصی) 7 ستمبر 1974 کے تاریخی فیصلے کی یاد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس ڈاکٹر اللہ رکھا بابر اور ان کے

IMG-20250909-WA0284

ہارون آباد:(نمائندہ خصوصی)
7 ستمبر 1974 کے تاریخی فیصلے کی یاد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس ڈاکٹر اللہ رکھا بابر اور ان کے فرزندان کی میزبانی میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی اور ختم نبوت کے موضوع پر مدلل خطابات کیے۔ اس موقع پر قاری غلام رسول (مہتمم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام) نے تلاوت سے آغاز کیا۔ خطیبوں میں پروفیسر حافظ ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی، مولانا تبریز احمد (شبان ختم نبوت)، پیر سید السعید (نائب امیر جے یو آئی)، مفتی مظہر حسین شازلی (تحریک لبیک پاکستان)، سید مدثر عباس نقوی شاہ (نمائندہ فقہ جعفریہ)، مولانا قاری شفیق الرحمن عتیق خطیب محمدی مسجد اہلحدیث۔ علامہ قیصر ندیم (مرکزی مسلم لیگ)، حافظ ریاض احمد (جماعت اسلامی)، پروفیسر قاری شکیل احمد سعیدی،ٹیچر طاہر سعید گجر۔ریٹائرڈ ٹیچر زاہد حسین صاحب ، محمد سجاد الحق، شیخ گلزار احمد (پاکستان پیپلز پارٹی)، رانا ثنا اللہ ایڈووکیٹ، اور انٹرنیشل ہیومن رائٹس سے طلحہ احمد بابر نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا۔چئیرمین سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد حافظ ثاقب محمود جنرل سیکریٹری سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ڈاکٹر ذوالفقار قریشی سماجی فلاحی شخصیت حافظ ملک آصف شہزاد راؤ احمد سعیدی شیخ سرور کاکا۔حاجی یاسین عباسی حافظ عمیر یاسین۔شہباز وٹو۔چوہدری عابد۔شامل تھے۔ کانفرنس میں سیاسی ، سماجی، مذہبی صحافتی ، وکلاء اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجتماع کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور شہدائے ختم نبوت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ ختم نبوت امتِ مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور اس کی حفاظت ہر دور میں سب کی ذمہ داری ہے۔