November 17, 2026

سکھر۔رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی۔ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم طاہری ریلی جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام

Screenshot_2025-09-09_151810

سکھر۔رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی۔
عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم طاہری ریلی جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر سے نکالی گئی۔جس کی قیادت صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان،حافظ عظمت اللہ میمن، خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد راھوجو،خلیفہ حافظ اعجاز احمد منگی،نے کی۔سائیٹ ایریا چوک پر ممتاز عالم دین مولانا بلال احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اصل محبت ہے۔آج امت کے ہر فرد کو شدید ضرورت ہے جماعت اصلاح المسلمین پوری دنیا میں اپنے قائد محبوب سجن سائیں کی اعلیٰ قیادت میں اسلام کے عالمگیر پیغام اور آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے سرگرم عمل ہیں۔اس موقع پر اصف راجپوت،صبغت اللہ میمن،وڈیرہ بخشل خان،منور علی کھوسو،تاج محمد لکھن عبید اللہ میمن سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گوٹھ میاں داد کھوسو سائیٹ ایریا میں اختتام پذیر ہوئی۔لنگر کا خصوصی اہتمام بھی تھا