بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ،
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ، انہوں نے خیمہ بستی میں لوگوں سے دستیاب سہولیات بارے بھی دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو متاثرین کا بہترین خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار باہمی رابطہ رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کریں، خیمہ بستی میں متاثرین کو کھانے پینے سمیت تمام سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔