November 17, 2026

دریائے سندھ کے گڈو بیراج کے مقام پر پنجاب سے سیلابی پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کشمور کے کچے کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔

Screenshot_2025-09-08_031504

دریائے سندھ کے گڈو بیراج کے مقام پر پنجاب سے سیلابی پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کشمور کے کچے کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔

کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد کچے سے بڑی تعداد میں لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے بھی ایک بار پھر علاقہ مکینوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل کردی۔

ادھر کھیرتھر میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، صوبائی وزير آب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہےکہ سندھ میں کوئی بند نہيں توڑے جائيں گے ، حکومت نے سپر فلڈ کی تیاری کر رکھی ہے، انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔