جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریسشن کی جانب سے سرور شہید لائبریری
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریسشن کی جانب سے سرور شہید لائبریری جوہرآباد میں لگائے گئے سیرت النبی ﷺ کی کتب کے مطالعہ کے لیے خصوصی اسٹال کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد زبیر نے دنیا بھر میں سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی عظیم کتاب “الرحیق المختوم” انہیں بطور تحفہ پیش کی۔اس سٹال کا مقصد عوام الناس اور طلباء و طالبات کو سیرتِ رسول ﷺ سے روشنی اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے یوم دفاع کے حوالے پر تیار کردہ ماڈلز بھی پیش کیے۔
ڈی پی او خوشاب نے طلباء کے جذبۂ حب الوطنی کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کا یہ جذبہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔