November 17, 2026

لاہور میں تیز بارش، متعدد شاہراہیں زیرِ آب آ گئیں لاہور میں تیز بارش کے سبب شہر کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 108 ملی لیٹر بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

Screenshot_2025-09-08_031504

لاہور میں تیز بارش، متعدد شاہراہیں زیرِ آب آ گئیں
لاہور میں تیز بارش کے سبب شہر کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 108 ملی لیٹر بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

واسا کی جانب سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق لاہور میں جیل روڈ پر 46، ایئرپورٹ روڈ پر چھ، گلبرگ میں 63، لکشمی چوک پر 87، مغلپورہ میں 20، تاجپورہ میں 25 اور نشتر ٹاؤن میں 55 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پانی والا تالاب میں 108، فرخ آباد میں 94، گلشن راوی میں 62، اقبال ٹاؤن میں 78، سمن آباد میں 77 اور جوہر ٹاؤن میں 61 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب واسا کے ایم ڈی غفران احمد نے لاہور کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ہے اور تمام مرکزی شاہراہوں کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایمرجنسی کیمپ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد نشیبی علاقوں کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔