🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *08 ستمبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) خیبرپختونخوا اسمبلی: گســتاخ صـحابہ کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی قرارداد منظور
🚨 (2) امریکی کمپنی کا کریٹیکل منرلز پر معاہدہ، پاکستان میں ابتدائی مرحلے میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
🚨 (3) سونا، تانبہ و دیگر نایاب دھاتیں نکالنے کیلئے حکومت اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط
🚨 (4) تین معروف امریکی فرمز کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
🚨 (5) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف
🚨 (6) بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب سے مظفر گڑھ، جلال پور پیروالا میں تباہی
🚨 (7) دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفرگڑھ کی کئی تحصیلیں اور دیہات زیرآب
🚨 (8) سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پر چیف جسٹس کو 4 ججز کا خط، فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
🚨 (9) آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال، متعدد رہنماﺅں سمیت سو سے زائد کارکنان گرفتار
🚨 (10) کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ترجمان محکمہ تعلیم سندھ
🚨 (11) صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی
🚨 (12) آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا ہوگیا
🚨 (13) توشہ خانہ کے تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار
🚨 (14) فلس_طین اور کشمیر جیسے تنازعات سے امن کو خطرہ ہے: اسحاق ڈار
🚨 (15) کمانڈر یواے ای نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
🚨 (16) نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
🚨 (17) چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس:عدالتی فیسوں میں اضافے سے متعلق ترامیم کا نفاذ موٴخر کرنے کا فیصلہ
🚨 (18) علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی، صحافیوں پر تشدد
🚨 (19) اسلام آباد، پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی
🚨 (20) عظمیٰ بخاری کی تحریک انصاف کے غنڈوں کی طرف سے صحافی پر تشدد کی مذمت
🚨 (21) سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
🚨 (22) پی ٹی آئی کا تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم
🚨 (23) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ کل موسلادھار کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ
🚨 (24) کراچی میں کل شدید موسلادھار بارش سے شہر کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات
🚨 (25) سمندر کی سطح بلند ہے، شاید بارش کا پانی نہ اترے، میئر کراچی کا شہریوں کو صبر کا مشورہ
🚨 (26) کراچی میں بارش کے دوران سڑکوں کی بندش اور ٹریفک ڈائیورٹ کرنے کا فیصلہ
🚨 (27) پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے: برطانوی ہائی کمشنر
🚨 (28) جدہ میں سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے: شزہ فاطمہ
🚨 (29) پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا
🚨 (30) غــز_ہ: اسـرا_ئیلی ٹینک پر مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے
🚨 (31) عالمی شہرت یافتہ 1300 فنکاروں کا اس را_ئیلی فلمی اداروں کیساتھ کام کرنے سے انکار
🚨 (32) اس را_ئیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر یافتہ رض احمد، مارک رفالو، سوزان سرینڈن اور اولیویا کولمین بھی شامل ہیں
🚨 (33) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر
🚨 (34) کراچی؛ پورٹ قاسم؛ سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک ماہی گیر جاں بحق
🚨 (35) جہلم: کوٹھا پرانا گاؤں میں ایک ہی گھر کے 4 افراد کو گـلا کــاٹ کر قتل کردیا گیا
🚨 (36) سکھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
🚨 (37) خواجہ سعد رفیق کا مثالی اقدام، سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کرادیے
🚨 (38) 6100 روپے کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی
🚨 (39) کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، اموات کی تعداد 18 ہوگئی
🚨 (40) بہاولنگر: رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا
🚨 (41) سیلاب پر کسی کا اختیار نہیں، بارشیں بھی غضب ڈھارہی ہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے: عظمیٰ بخاری
🚨 (42) بلدیاتی نمائندوں کا مسائل حل نہ ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
🚨 (43) یوم بحریہ: پاکستان نیوی کی پی این ایس قاسم منوڑہ پر تقریب، پیشہ ورانہ امور کا مظاہرہ
🚨 (44) یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
🚨 (45) عمران خان کیخلاف ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک پر جرح کیلئے طلب
🚨 (46) رحیم یارخان: ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 5 بچے لاپتہ
🚨 (47) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کی پولنگ بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا
🚨 (48) سیلاب سے تباہی، زرعی ایمرجنسی لگا کر کسان کو بیج اور کھاد مفت دی جائے: بلاول بھٹو
🚨 (49) نوٹ کیا ہے لوگوں کو فوری انصاف نہیں مل رہا: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
🚨 (50) کراچی میں ہیوی ٹرالر نے نوجوان موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
🚨 (51) جامعہ کراچی کا بڑا فیصلہ: سینڈیکیٹ اجلاس میں قبضہ شدہ اراضی فوری واگزار کرانے کی متفقہ منظوری
🚨 (52) آزاد کشمیر : کمسن بچی کو اغوا اور ریپ کا نشانہ بنانے والے 54 سالہ ملزم کا چھ روزہ ریمانڈ
🚨 (53) کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ
🚨 (54) سلمان آغا اور شاہین آفریدی کا میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ
🚨 (55) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
🚨 (56) نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے؛ 14 مظاہرین ہلاک؛ کرفیو نافذ
🚨 (57) نظام انصاف میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کیلئے ابھی تیار نہیں ہیں، چیف جسٹس
🚨 (58) سیلاب اللہ کا عذاب ہے، خدا سے معافی مانگنی چاہیے، اسٹیج رقاصہ ندا چوہدری کا بیان
🚨 (59) گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
🚨 (60) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش، بادل برس پڑے