November 17, 2026

نوشہرہ وادی سون(راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نوشہرہ وادی سون میں بھی1500واں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

IMG-20250908-WA0396

نوشہرہ وادی سون(راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نوشہرہ وادی سون میں بھی1500واں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہوتے ہوئے جلوس کے شرکاء نعت خوانی اور درود و سلام کی گونج میں سرشار ہوکر نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔راستوں میں سبز پرچموں کی بہار اور چراغاں نے فضا کو منور کر دیا جبکہ مختلف مقامات پر سبیلوں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔جلوسوں کی قیادت علامہ محمدجاویداقبال کھارا،آستانہ عالیہ سجادہ نشین پیرحامدعزیزحمیدی،پیرسیدظفرحسین شاہ ،تحریک لبیک پاکستان،تحریک منہاج القران،اصلاحی جماعت،انجمن طلباء اسلام ودیگر علماء کرام نے کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے ایمان افروز خطابات بھی کئےاور دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے سرشار کیا،اختتامی دعا میں ملک و ملت کی سلامتی اور امت کی یکجہتی کے لیے پرخلوص دعائیں کی گئیں۔