November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی

IMG-20250908-WA0395

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہریوں کے مسائل سنیں اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے خود سنیں، انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنیں جاتے ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل خود سنیں۔ انہوں نےکہاکہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔