November 17, 2026

آدھی سرگل(راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑان

IMG-20250908-WA0397

آدھی سرگل(راجہ نورالہی عاطف سے)
ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہاہے کہ رسول خدا ﷺ کا بتایا ہوا راستہ حق اور صداقت کا راستہ ہے آقائے دو جہاں نے بتایا کہ اصل سکون مخلوق خدا کی خدمت میں ہے اور جو لذت اور سکون مخلوق خدا کی خدمت میں ملتا ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں ۔وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں صلہ رحمی، محبت، اخلاق، اخلاص اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے لہذا اس وقت ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم پنجاب بھر میں جو ہمارے بہن بھائی سیلاب سے متاثر ہورہے ہیں ان کے لیے دل کھول کر اپنی خدمات سرانجام دیں اور جو کچھ ممکن ہو سکے مالی امداد کپڑے اشیاء خوردونوش اجناس دودھ خیمے کمبل سب عطیہ کریں تاکہ متاثرین اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں ۔