November 17, 2026

*💥ملتان: جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی داخل ہونا شروع، شہر کو خالی کرنے کے احکامات*

IMG-20250908-WA0187

*💥ملتان: جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی داخل ہونا شروع، شہر کو خالی کرنے کے احکامات*

ریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی داخل ہونے کے کے باعث عوام کو گھر خالی کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے، پولیس کی جانب سے گھر خالی کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی جب کہ ریسکیو 1122 کی مزید ٹیمیں بھی جلال پور پیر والا روانہ ہوگئی ہیں۔

متاثرہ بستیوں میں پہلے سے موجود ریسکیو ورکرز نے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن بھی شروع کردیاہے۔