*💥وفاقی وزراء ، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک*
*💥وفاقی وزراء ، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک*
انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء ۔ اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔
نجی ٹی وی کی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری ہے جبکہ پی ٹی اے، این سی سی آئی اے سمیت تمام ادارے ڈیٹا کی فروخت پر خاموش ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے خبر پر موقف دیا گیا تھا کہ ایسی سائٹس بند کردی گئی ہیں تاہم ایک سال بعد بھی شہریوں کا ڈیٹا بیچے جانے کا عمل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر درجنوں ویب سائٹس شہریوں کا ڈیٹا معمولی پیسوں کے عوض بیچنے میں مصروف ہیں، موبائل کی لوکیشن500 روپے، موبائل ڈیٹا ریکارڈ تفصیل2000 روپے، غیرملکی سفرکی تفصیل 5 ہزار میں دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکسی بھی شہری کا ڈیٹا چند پیسوں میں خرید کر شہریوں کو مصیبت میں پھنسا سکتے ہیں۔
عوام نے سوال کیا ہے کہ ڈیٹا کیسے لیک ہوا، کون لگاتار ڈیٹا لیک کررہا ہے، ایک سال پہلے ایکسپریس نیوز کی اس خبر پر ایکشن کیوں نہیں ہوا۔
آپ بھی اس 👇👇لنک کو انسٹال کرکے کسی کا بھی ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں۔