November 17, 2026

آنکھوں دیکھی کانوں سنی چہارسو اور دوسرے سفر نامے (شاہد بخاری) ڈاکٹر انوار احمد بگوی کا نام اور کام محتاج تعارف نہیں۔ ان کی چودھویں کتاب، ان کےسات اسفار پر

IMG-20250907-WA0127

آنکھوں دیکھی کانوں سنی
چہارسو اور دوسرے سفر نامے (شاہد بخاری)
ڈاکٹر انوار احمد بگوی کا نام اور کام محتاج تعارف نہیں۔ ان کی چودھویں کتاب، ان کےسات اسفار پر مشتمل ہے جو چودھویں کے چاند کی طرح چمک دمک رہے ہیں،جن سے قارئین راقم کی طرح مستفید ہو سکتے ہیں،جسے بخارا دیکھنے کی حسرت تھی جو سفر نامہ پڑھنے کے بعد تو نہیں رہی لیکن اس کے دیکھنے کا شوق دیدہ زیب تصاویر دیکھنے کے بعد اور مچل اٹھا ہے، جو امیر تیمور، امام بخاری اور خواجہ نقشبند کا بھی دیس ہے اور اب ازبک و تاجک مسلمانوں کا آزاد گھر، ازبکستان ہے جو وسطی ایشیا میں چھ مسلمان ریاستوں میں سے ایک ہے جن کو اجتماعی طور پر ترکستان بھی کہا جاتا رہا ہے جن پر روسی ظلم و ستم کے قصے دائیں بازو والے پھیلاتے رہے لیکن 1857ء کی جنگ ازادی کے بعد ہندوستانیوں پر جو ظلم ہوئے اس پر یہ عالم سکوت میں ہیں۔ پاکستان جہاں 19
47 میں سو روپےسے بھی کم فی تولہ سونا تھا اب سامراج دوستی کی بدولت ڈھائی لاکھ تولہ سے بھی تجاوز کر چکا ہے اور ہم بری
طرح قرضوں کی دلدل میں پھنس چکے ہیں جبکہ مظلوم ازبکستان کسی کا مقروض نہیں ہے۔
ڈاکٹر صاحب لکھتے ہیں کہ ان چھیوں ملکوں کے پاس سمندر نھیں۔ وھاں پاکستان کے مسلمانوں کی کی دو عملی یا دو نمبری سے دوچار نہیں ھونا پڑتا از بکستان صاف ستھرا ملک ہے ۔لوگ صفائی پسند ھیں۔
ناجائز تجاوزات اور بھکاری
وھاں دیکھنے میں نہیں آئے۔
تاشقند میں جنگ1965ءکی صلح کے لئیے مذاکرات ھو ئے تھے۔ چوک حضرت امام ہماری منزل تھی، جہاں کی مرکزی مسجد کے دو نمازاوقات پیشیں(ظہر) خفتاں(عشاء)فارسی الفاظ ہماری پنجابی میں بھی مستعمل ہیں .حضرت امام کے مزار کے ساتھ کمپلیکس کی قران گیلری میں حضر ت عثمان کا جمع کردہ قران مجید رکھا ہوا ہے۔ وہیں سے بذریعہ ٹیکسی چہار سو بازار کی صدیوں پرانی مارکیٹ میں گئے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے کرایہ نہیں لیا شاید بہت قریب ہونے کی وجہ سے اس نے لینامناسب نہیں سمجھا (جب کہ مملکت اسلامیہ پاکستان میں اس کے برعکس ہوتا ہے)بخارا ، بلٹ ٹرین میں گئے،یہ قدیم آثار سے بھرا ہوا ہے وہاں کوئی عمارت محض زیارت کے لیے نہیں حکومت نے اس کے اندر لوگوں کو ایسا روزگار دیا ہے جس کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے اور جو ہر ٹورسٹ کی مانگ بھی ہے۔پرانے بخارا کے محلہ”لب حوض” میں زیادہ تر مدارس ہیں۔محمد بن اسماعیل بخاری کی جنم بھومی بھی یہیں ھے۔ از بکستان کی شرح خواندگی 100 فیصد ہے۔ سوشلزم سسٹم نے یہاں عام لوگوں کے لیے ایک جیسے رہائشی مکان،یکساں نظام تعلیم ،ملازمت،زراعت، انڈسٹری اور سب سے بڑھ کر،ھر شخص کو روٹی،کپڑا مکان اور سب کے لئیے یکسا
ں قانون اور یکساں مواقع
فراھم کئے ھوئےھیں۔ھمارے مطابق یہ اسلام سے دور ھیں لیکن اسلام ان سے دورنہیں۔
لب حوض کے قرب و جوار میں خواجہ بہاؤ الدین نقش بند کا مزار بھی ہے،جہاں کوئی بھی صوفی مراقبے یا ذکر خفی وجلی وغیرہ میں مصروف نہیں۔ان کے بجائے صرف نما زیں ادا کی جاتی ہیں۔سمر قند،ازبکستان کا دوسرا بڑا شہر ھے۔مغلیہ سلطنت کا بانی بابر،ازبکستا
ن کے شہر فرغانہ کا رھنے والا تھا۔ازبکستان میں سفا رش نھیں چلتی۔ علا ج وتعلیم مفت ھے۔سکولوں میں دو شفٹیں ھوتی ھیں۔ملک میں جرائم نہ ھونے کے برابر ھیں۔ڈاکٹروں و دیگر پیشہ وروں کی تنخواہ30
سے60 ھزار ماھوار تک ہے”
از بکستان کے سفر نامے سے قارئین کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ ڈاکٹر صاحب کے لکھنے کا سٹائل،تھوٹ پروو
کنگ رھا ھے۔ان کی کتب پڑھ کر ھم سوچ و بچار میں لگ جاتے ھیں۔ اصل مطالعہ،محسوس مطالعہ ہوتا ہے یعنی felt reading ڈاکٹر صاحب کے معلوماتی سفر نامے بہت کچھ سوچنے کی تحریک پیدا کر دیتے ہیں۔
“شاخ زریں کے کنارے”
میں سفر ترکی کا احوال ھے۔لکھتے ھیں کہ” لاھور اوراستنبول کے درمیان
قریباً سوا4 ھزار کیلو میٹر کا ھوائی فاصلہ ھے۔راستے میں کابل،مشہداورباکو آتے ھیں۔استنبول میں ٹیکسی چلتی میٹر پر ھے،ڈرائیور کی مرضی سے نھیں۔ترکی زبان کا رسم الخط فارسی تھا۔اتاترک نے اسے لاطینی رسم الخط یعنی A.B.C
سے بدل دیا ۔مغرب سے مر
عوبیت،مولوی و صوفی کے
اسلام سے بیزاری کے باعث
عثمانی رشتے سے تعلق کا ٹا گیا۔ یہاں سب کو اپنے کام سے کام ھے،دوسرا کیا پہنے ھوئے ھے،کیا کھا پی رھاہے،
کسی کو اس سے کوئی غرض نھیں ھے ۔ھمارے خدائی فوجدار اور مذھب کے اجارہ دار تو چوک چورا ھے بلاک کر دیں۔۔۔عثمانی سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ کو جراءت،پلا ننگ اور جنگی مہارت سےفتح کیا جو ترکوں کے لئے ان کی تاریخ اور جغرافئیے کا سنگ میل ھے جسے ذہن نشین کرانے کے لئیے استنبول میں ایک سیر
بین تعمیر کی گئی ھے۔استنبول میں مواصلات کا وسیع اور موثر نیٹ ورک دن رات مصروف ھے۔۔۔ساحل پر معمول کی بدبو نہ تھی جو کراچی میں پائی جاتی ھے۔سمندر کا پانی صاف اور پولیتھین کی آلا
ئیش سے پاک نظر آیا۔میز
بان رسول حضرت ایوب انصاری کی مرقد قسطنطین شہر کی فصیل کے پاس ھے،جس سے ملحق مسجد سلطان محمد فاتح کی عقیدت کی یادگار ھے۔
استنبول میں مشرق و مغرب گلے ملتے نظر آتے ہیں ۔ترک اپنی تاریخ میں ھمیشہ آزاد رھے۔ان کی تعلیم،تحقیق،اور تمام امور زندگی ترکی زبان میں سر انجام پاتے ہیں”
ڈاکٹر بگوی صاحب کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہر سفر کے بارے میں جو کچھ ان کے علم و مشاہدات نےاخذ کیا ہے اسے قارین تک پہنچا دیا جائے تاکہ وہ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔اپنے احساسات مشاہدات تجربات تاریخی حوالوں کے ساتھ انہوں نے پیش کیے ہیں۔ وہ کاغذ پر قلم رکھے ہاتھ میں علم لیے، شعور کو احساس و الفاظ کا پیرہن پہنائے اپنی تحریری انفرادیت قائم رکھے، سوچ کو آس اور زندگی کو سفر کے کینوس پر منظر کشی کرتے ملتے ہیں اور قاری ہر لمحہ ان کے ساتھ ساتھ سفر میں شریک رہے، یہی ان کی تحریری کامیابی ہے۔
انھوں نے”بحر ھند کے ایک جزیرے”کے ضمن میں لکھا ھے کہ”سری لنکا ایک کثیرالمذہبی معاشرہ ہے جہاں بدھ، مسلمان ہندو اور عیسائی مل جل کر رہتے اور خوش دلی سے ایک دوسرے کو قبول کرتے ہیں۔ کئی روایات کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام کا یہ جائے نزول ھے،جب وہ جنت میں اپنے قیام سے محروم کئیے گئے ثھے۔لنکا کے معنی جزیرہ کے ھیں،سری غالباً شری ھے،جس میں عزت و توقیر کا مفھوم ھے۔یہ 1948ء میں انگریزوں سے آزاد ھوا۔ اس کے مغربی جانب جزائر مالدیپ اور بحر عرب،
مشرقی جانب خلیج بنگال اور جنوبی سمت میں بحر ہند ھے۔اس کا انتہائی شمالی علاقہ جنوبی ھند کے نزدیک واقع ھے۔اردو میں لنکا کے حوالے سے یہ محا
ورے رائیج ھیں،گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔لنکا میں جسے دیکھا سو باون گز کا۔
سنہالی کے علاوہ انگریزی بھی یہاں عام فہم ھے۔70 فیصدآبادی بدھ مت ھے۔
کولمبو کا چڑیا گھر،کینڈی شہر کا رائل نباتاتی باغ، مقدس دانت مندر،نیشنل میوزیم قابل دید ھیں۔
سری لنکا کے چاروں مذاھب بدھ،اسلام،ھندو مت اور عیسائیت کی باھمی روادا ری اور برداشت کا بہترین مظہر پہاڑ کی چوٹی پر “مقدس نقش” ھے،جو بدھ مذہب کے نزدیک گوتم بدھ کے پاوءں کا نشان ھے۔ھندو دھرم والے اسے شیوا جی کانقش پا قرار دیتے ھیں۔ عیسائی اسے حضرت عیسیٰ کا پاؤں اور مسلمان۔۔پتھر میں کھدے ھوئے پیر کے نشان کو حضرت آدم سے منسوب کرتے ھیں۔
ڈاکٹر بگوی کی اس کتاب کو مسافروں کی رہ نما کتاب بھی کہہ دیا جائے تو بیجا نہ ھوگا کیوں کہ اس میں بھت سی گراں قدر معلومات خوش اسلوبی سے فراھم کر دی گئی ھیں۔
پاکستان سے محبت،آزاد چھمب،جوڑیاں اور کوئیٹہ میں آپ ملاحظہ کر سکتے ھیں۔کتاب کے ناشر علامہ عبدالستار عاصم،مسزبگوی اور نوائے وقت کے مولانا شہباز انور خان کے دیباچے بھی لائق مطالعہ ھیں۔
ڈاکٹر صاحب کے تجربات مشاہدات و عام فہم انداز بیان کی بدولت یہ سفرنامے ایسی دستاویز بن گئے ہیں کہ قاری یہ محسوس کرتا ہے کہ اس نے ان سے بہت کچھ حاصل کیا ہے،وقت ضائع نھیں ھوا۔
سال2014 میں ڈاکٹر صاحب کو ادائیگی عمرہ کی توفیق ھوئی اور 2023
میں الللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ھمراہ فیملی عمرہ کی سعادت حاصل ھوئی جن کی روداد انھوں نے28اور
33صفحات میں اس طرح رقم کردی ھے کہ گویا ھم بھی ان کے ھمقدم ھوں۔ ان میں مقامات مقدسہ کی مرقع کشی اور تاریخ عمدگی سے بیان کر دی گئی ھے۔دونوں عمروں کی داستان ایک بڑے منظرنامے کی شکل میں تحریر کی گئی ھے،جس سے مقامات مقدسہ کی تاریخ یکجا ھو گئی ھے۔اصحاب رسول کی زندگیوں کی جھلکیوں سے یہ عمرہ نامے مزین ھیں۔خانہ کعبہ،مسجد نبوی کے انوار و برکات،شب و روز کی تفصیل خوش اسلوبی سے ان میں رقم ھے۔ان صفحات میں رو حانی سفر کے ایسے مقامات کا بیان بھی ھے جو عام طور پر نظروں سے اوجھل رھتے ھیں۔