November 17, 2026

عمرکوٹ سے، رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کے مطابق ملک بھر کی طرح عمرکوٹ کنری ڈھورو نارو سامارو اور دیگر شہروں میں بھی جشن عید میلاد النبی

IMG-20250907-WA0126

عمرکوٹ سے، رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کے مطابق
ملک بھر کی طرح عمرکوٹ کنری ڈھورو نارو سامارو اور دیگر شہروں میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بڑے دھوم دھام عقیدہ اور احترام کے ساتھ منایا گیا انجمن جاننثاران مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کیا گیا اور شاندار جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت الحاج مولوی غلام مصطفی صابر صاحب نے کی ۔جلوس میں علماء کرام اور اسسٹنٹ کمشنر سجے کمار ایس ایچ او احمد بخش ڈی ایس پی سامارو پیر حماد جان سرہندی وڈیرا وقار خاصخیلی وائس چیئرمین نول رائے حاجی منظور احمد قائم خانی ٹھاکر زاہد قائم خانی اور شہر کے معزز لوگ استازہ کرام اسکول کے طلبہ مدرسہ کے طلبہ بھی شامل تھے حسن قائم خانی کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سید بلند شاہ ہاؤس پہنچا جہاں پر سید ساجد علی شاہ سید کرم علی شاہ سید فرمان علی شاہ سید عون علی شاہ سید زین علی شاہ سید کتب علی شاہ صالح چانڈیو اور سید برادران نے گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے جلوس کا پرزور استقبال کیا جلوس میں پاکستان کے مشہور اور معروف ثنا خواہ انس برادران نے ہدیہ نعت پیش کر کے پورے جلوس کو جومعہ کر رکھا جلوس کا عید میلاد النبی کمیٹی کی جانب سے پرزور استقبال کیا گیا تمام علمائے کرام کو عید میلاد النبی کمیٹی کی جانب سے ہار پہنا کر پرزور استقبال کیا گیا اور عید میلاد النبی کمیٹی کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ٹاؤن کمیٹی سامارو پہنچا جہاں پر ٹاؤن کمیٹی سامارو کے چیرمین وڈیرا ذولفقار علی خاصخیلی کی جانب سے جلوس کا پرزور استقبال کیا چیئرمین وڈیرا ذولفقار علی خاصخیلی کی جانب سے گلیاں سجانے والوں کو فرسٹ سیکنڈ تھرڈ اور جس جس نے گلیاں سجائی تھی ان سب کو انعامات بھی دیے گئے اور بھرپور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا