بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ رینالہ خورد۔ دریائے راوی سے ملحقہ فلڈ ریلیف کیمپ موپالکے میں قائم فیلڈ ہسپتال برائے سیلاب متاثرین
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
رینالہ خورد۔ دریائے راوی سے ملحقہ فلڈ ریلیف کیمپ موپالکے میں قائم فیلڈ ہسپتال برائے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی صورتحال کے دوران حاملہ خاتون کی کامیاب ڈیلیوری کی گئی اور ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، تفصیلات کے مطابق حاملہ خاتون کو موضع کھنڈا سے تکلیف کے باعث فیلڈ ہسپتال مپالکہ منتقل کیا گیا، جہاں موجود مستند اور تجربہ کار طبی عملے نے بروقت اور پیشہ ورانہ اقدامات کرتے ہوئے کامیاب ڈیلیوری کو ممکن بنایا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو فوری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی سروسز ہمہ وقت تیار ہیں۔