November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ فلڈ ریلیف کیمپ بنگلہ گوگیرہ میں محفل نعت بسلسلہ عید میلاد النبی کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری

IMG-20250907-WA0123

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ فلڈ ریلیف کیمپ بنگلہ گوگیرہ میں محفل نعت بسلسلہ عید میلاد النبی کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین کے چہروں پر مسرت بکھیرنے کے لیے محفل نعت کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چودری رب نواز سمیت دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران اور سیلاب متاثرین سمیت خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، نعت خواہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نظرانہ عقیدت پیش کیے اور سامعین کی داد وصول کی، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اعلیٰ و عرفہ ہے، ہمیں اپنی زندگیوں کو سنوارنے کے لیے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہماری دنیا و اخرت کے لیے آسانیاں پیدا ہوں،محفل کے بعد شرکا کے لیے لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا۔