ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے دفتر میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک
*
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے دفتر میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار اور روح پرور محفلِ میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سیکنڈری و ایلیمنٹری ساہیوال، مختلف شعبہ جات کے افسران، اہلکاران اور دیگر عملہ نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیاگیا۔ بعدازاں نعت خواں حضرات نے رسول اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیے۔ نعت خوانی کے دوران محفل کا ماحول درود و سلام کی خوشبو اور ایمان افروز نعتوں کی آواز سے معطر رہا۔
اس موقع پر تنویر احمد چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے عید میلادالنبی ﷺ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل سکتے ہیں۔
محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور بالخصوص تعلیمی اداروں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں شرکاء کو لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔