وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یومِ فضائیہ پر پیغام رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یومِ فضائیہ پر پیغام
رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور
“یوم فضائیہ کے اس تاریخی دن پر میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن پاکستان ائیر فورس کے اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں نے جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کا دفاع کیا۔ یہ دن پاک فضائیہ کے شہداء کو ان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے لیے وقف ہے۔
حالیہ تاریخ میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح دشمن کو چاروں شانے چیت کیا اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کیا۔
مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پر پورا اترتی ہوئی اپنے ملک کی خود مختاری، زمینی حدود اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔”
پاکستان فضائیہ زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد!