November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور کے پبلک فورم کے انچارج ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ علاقہ

IMG-20250907-WA0019

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور کے پبلک فورم کے انچارج ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ علاقہ کدھی اور تھل کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بتدریج بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔ خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دریاءے جہلم کے کنارے آباد دیہات جوڑاکلاں ، شیر گڑھ ، برہان، ٹھٹھی کالک بھن ، کوٹ احمد خان اور چانڈیہ سمیت تحصیل نورپورتھل کے دیگر جنوبی مواضعات میں انفراسٹریکچر کی بہتری اور یہاں کے باسیوں کو جدید دور کی سہولیات کے فراہمی ہماری ترجیحات ہیں اور اس حوالے سے ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور شب و روز پر خلوص طور پر کوشاں ہیں ۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ میرے حالیہ دورہء جوڑا کلاں، جمالی بلوچاں، کھاٹواں، نواں سگو ،کاتی مار،، بمبول ،چھرکل، رنگپور بگھور، نواحی چکوک، آدھی سرگل اور پیلووینس کے موقع پر یہاں کے ملنے عوامی وفود کی طرف سے بگھور گروپ کےلیے جو اپنائیت اور چاہت دیکھی ہے اس پر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ عوامی سماجی حلقے ہمارے قائد انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی سماجی بہبود کے لیے کاوشوں کو تحسینی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔ انشاءاللہ ہم عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔