آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے )دیگر علاقوں کی طرح آدھی کوٹ میں بھی
آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے )دیگر علاقوں کی طرح آدھی کوٹ میں بھی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و بارک وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان جلوس مرکزی جامع مسجد مدنی آولکھانوالی سے شروع ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد محلہ شمس آباد پہنچا ۔ جہاں پر غریب کالونی آدھی کوٹ اور موضع چن سے آئے ہوئے جلوس شامل ہوئے ۔ محلہ شمس آباد سے یہ عظیم الشان جلوس اپنے اختتامی مرکز مقامی ہوٹل پر اختتام پذیر ہوا ۔ مختلف مقامات پر جلوس سے مقررین نے خطاب بھی کیا۔