سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا شہر کی شان محترمہ منزہ انور گوئندی برطانیہ کے خصوصی دورہ کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئ ہیں۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا شہر کی شان محترمہ منزہ انور گوئندی برطانیہ کے خصوصی دورہ کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئ ہیں۔
آپ مشہور افسانہ نگار ،براڈ کاسٹر ،ادیبہ ،شاعرہ،کالم نگار اور عظیم والدین کی عظیم بیٹی ہیں۔آپ سرگودھا کے ادبی افق کا جگمگاتا ہوا ستارہ ہیں ۔اور لندن اور سکاٹ لینڈ کے ادبی ماحول میں پاکستانی ادب کی بھرپور نمائندگی کرتی رہی ہیں۔ عوامی سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا گیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سرگودھا کی سرزمین علم و ادب کے حوالے سے وطن عزیز میں ایک ممتاز مقام کی حامل ہے۔ یہاں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات علم و ادب کےمیدان میں اپنی اعلی ا خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے نامور ہوئ ہیں اور محترمہ منزہ انور گوئندی بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ جن کی علمی و ادبی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔