سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا ایک اور اعزاز، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا ایک اور اعزاز، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ کتب میں ان کی پنجابی کی کتاب” سویرا سیرت پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دا” کو اول انعام کی عطائیگی ، عوامی ، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ وہ اردو زبان و ادب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ان کی علمی و ادبی خدمات وسیع ہیں۔ انہوں نے تنقید، تحقیق، شاعری اور نثر کے مختلف موضوعات پر درجنوں کتب تصنیف کی ہیں۔ ان کا شمار اُن اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے نئی نسل کو مثبت فکر، اعلیٰ اقدار اور ادبی شعور سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تدریس کے شعبے میں بھی وہ ایک کہنہ مشق استاد کی حیثیت رکھتے ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی حلقوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ دریں اثناء سئنیر صحافیوں راو اسلم فراز، جی اے حسنین ، شہباز بٹ ، راجہ نورالہی عاطف ، چوہدری طارق منہاس، ملک حفیظ اللہ اعوان ،مدثر اقبال اور مہر حنین نے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو صوبائ لیول پر منفرد اعزاز سے سرفراز ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔