November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بستی داد ڈبکلاں

IMG-20250907-WA0013

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بستی داد ڈبکلاں فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا۔ فنانس سیکرٹری پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل آرتھر نے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا۔ ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سہیل آرتھر نے شورکوٹ کی تمام این جی اوز اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جو سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے تنظیم کے تمام عہدیداران و اراکین کی انسان دوست کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔