پچھلے دنوں فورم پر یہ سوال کیا گیا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے پہلے برف کیسے بنائی جاتی تھی
پچھلے دنوں فورم پر یہ سوال کیا گیا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے پہلے برف کیسے بنائی جاتی تھی
یہ تصویر اس زمانے کی ہے جب برف بنانے کی مشینیں ایجاد نہیں ہوئی تھیں۔ اس لیے برفانی علاقوں سے برف کاٹ کر جھکڑوں پر لاد کر جگہ جگہ بھیجی جاتی تھی
یہ تصویر بر صغیر کی نہیں بلکہ امریکہ کی ہے جہاں شمالی امریکہ کی ریاستوں سے منسلک عظیم جھیلوں کی سطح پر پانی سردیوں میں جم جاتا ہے۔ چنانچہ پرانے زمانے میں سردیوں میں جھیلوں کی سطح سے برف بڑے بڑے بلاک کی شکل میں کاٹ کر انہیں چھکڑوں پر برادے میں رکھا جاتا تھا اور مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا جہاں زیر زمین برف خانوں میں ان تودوں کو رکھا جاتا تھا اور گرمیوں میں امراء کو یہ برف مہنگے داموں پیچھے جاتی تھی
یہ کام کس قدر مشکل اور مشقت طلب تھا اس کا اندازہ کرنا بھی شاید ہمارے لیے مشکل ہو۔ کئی لوگوں کے اعضاء برف میں کام کرتے کرتے جم جاتے تھے جنہیں کاٹ کر جسم سے الگ کرنا پڑتا تھا چونکہ ایسا نہ کیا جائے تو گینگرین پورے جسم میں پھیل جاتی تھی