اعلان ہورہا تھا “ایک گھنٹے کے اندر اندر گاؤں چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔”
اعلان ہورہا تھا “ایک گھنٹے کے اندر اندر گاؤں چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔”
گھر سے زیادہ محفوظ جگہ اور کیا ہوسکتی ہے لیکن جب گھر پیچھے چھوڑ کر جانا پڑے تو قدم بے شک آگے کو اٹھتے ہیں لیکن آنکھیں مڑ مڑ کر دیکھتی ہیں۔
تنکا تنکا جوڑ کر بنایا گیا پیچھے چھوڑ دینا کس قدر مشکل ہے کہ میں نے دیکھا کہ لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم گھر نہیں چھوڑ کر جاسکتے۔ یہیں رہ کر انتظار کرلیں گے۔
کسی نے کہا کہ جان سے زیادہ کچھ ضروری نہیں لیکن جس کا سارا سرمایہ وہ دو کمروں کا گھر ہو، وہ اب جان کی پروا کرے یا پھر گھر کی۔
کہنا بہت آسان ہے کہ یہ لوگ گھر چھوڑ کر کہیں اور کیوں نہیں چلے گئے۔
کہاں جاتے؟
بہت سارے تو گئے بھی تھے لیکن جب وہ واپس لوٹے تو ان کے پورے پورے گھر پانی نگل گیا تھا۔ وہاں نہ دیواریں تھیں اور نہ بچی کھچی اینٹیں۔ سب گارا تھا اور گارا ہوکر رہ گیا۔
بہت ساروں کے مال مویشی، ڈھور ڈنگر سب پانی میں مردہ ملے۔ اگر کسی کا تعلق پِنڈ دیہات سے ہو تو وہ جانتا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو اپنی بھینسیں، گائے، بکریاں، جانور اولاد کی طرح پیارے ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے انہیں خود پال پوس کر بڑا کیا ہوتا ہے
اور جب ایک شخص واپس لوٹا تو اس کی ساری بھینسیں پانی میں مردہ پڑی تھیں۔
پانی تو اتر جاتا ہے لیکن جن کے اثاثے ختم ہوجاتے ہیں، ان کی زندگیوں سے اس کا اثر کبھی ختم نہیں ہوتا۔
تو دکھ کی اس گھڑی میں سخت الفاظ کا استعمال نہ کریں۔ آپ نہیں جانتے کہ جو ٹھہر رہا ہے، وہ کیوں ٹھہر رہا ہے۔
آپ نہیں جانتے کہ جو ایک صندوق سمیٹ کر دریا پار کررہا ہے، اس صندوق میں اس کی کیا قیمتی چیز ہوسکتی ہے۔
یہ وقت مہربان بننے کا ہے، مہربان بنے رہیں