November 16, 2026

*دنیا میں یہودیوں اور مسلمانوں کا موازنہ* اتوار 11 اگست 2024 تحریر و تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20240809_065335

*دنیا میں یہودیوں اور مسلمانوں کا موازنہ*

اتوار 11 اگست 2024
تحریر و تحقیق:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 1 کروڑ چوالیس لاکھ 35 ہزار نو سو یہودی ہیں۔ اسرائیل میں 30 لاکھ، روس میں 26 لاکھ بیس ہزار اور امریکا میں 58،70،000 آباد ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ یہودی نیو یارک شہر میں جہاں ان کی تعداد 18،30،000 ہے۔ یہودی کی اصطلاح اپنے اندر کثیر مذہبی وظائف اور عقائد کو سمیٹے ہوئے ہے

ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی دو ارب سے تجاوز کر گئی ہے اور اگر حالیہ یہودیوں اور مسلمانوں کی تعداد کا موازنہ کیا جائے تو نتائج عجیب غریب نکلتے ہیں ملاحظہ فرمائیں

دنیا میں کلمہ گو مسلمانوں کی تعداد
2000000000

*دنیا میں یہودیوں کی تعداد*
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 1 کروڑ چوالیس لاکھ 35 ہزار نو سو یہودی ہیں

*138 مسلمانوں کا مقابلہ ایک یہودی سے ہے افسوس پھر بھی وہ اکیلا یہودی جیت رہا اور 138 مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے*

*دنیا میں یہودی سب سے زیادہ اور مسلمان سب سے کم پڑھی لکھی قوم ہے*

اندازہ لگائیں کہ پاکستان میں نوبل انعام یافتہ فقط ایک شخص ہے اور وہ بھی مسلمان نہیں بلکہ مرزائی ہے جبکہ اسرائیل میں 167 نوبل انعام یافتہ لوگ ہیں۔

اللہ تعالی کی سب سے پسندیدہ قوم بنی اسرائیل رہی ہے

سب سے زیادہ انبیاء بنی اسرائیل میں آئے

اللہ تعالی کے سب سے زیادہ انعامات بنی اسرائیل پر اترے۔

من و سلوا فقط بنی اسرائیل پر اترا

اللہ تعالی کی طرف سے دنیا میں عقل و فراست اور حسن بنی اسرائیل کو بخشا گیا.

دولت اور مال و منال بنی اسرائیل کو عطا ہوا۔

بزنس اور بڑا منافع بخش کاروبار دنیا بھر میں بنی اسرائیل کے حصے میں آیا۔

مال دولت کی فرا وانی کس قوم کو دی گئی وہ بھی بنی اسرائیل۔

*مجھے یہ کہنا پڑتا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے فی الحال مسلمانوں میں اتنی جان نہیں ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکیں تا وقتکہ سب مسلمان حکومتیں اکٹھی ہو کر یکجہتی دکھائیں اور یک جان ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کریں مگر پھر بھی خطرہ یہ ہے کہ سب ہنود، یہود ونصاری سب اکٹھی ہو کر مسلمانوں پر نہ ٹوٹ پڑیں اور اس طرح تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹالا نہ جا سکے گا۔ اور مسلمان اس کے متحمل نہ ہو سکیں گے کیوں کہ پوری دنیا مسلمانوں کے خلاف ہے اور ہمارا بھروسہ فقط اللہ تعالی پر ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ اللہ تعالی ہم پر اتنا مہربان ہو گا کیونکہ سچی بات یہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کی کوئی بات نہیں مانتے تو وہ ہماری کیوں کر مانے گا*

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہم ہر طرف سے مغلوب ہو گئے ہیں تو ہماری نصرت فرما۔
ہم بڑے گناہ گار ہیں مگر تیرے آخری نبی کی امت ہیں

یا اللہ تعالی ہم اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں تو ہماری مدد اور نصرت فرما۔

آمین یا رب العالمین

*لمحہ فکریہ*
مسلمانوں اب وقت آ گیا کہ اپنے اختلافات بھلا کر یک جان ہو جائیں وگرنہ ہمارا نام بھی نہ ہو گا داستانوں میں۔
مولا ہم تیری مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں

امید واثق ہے کہ ان شاء اللہ کامیابی ہماری ہی ہو گی

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333