اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد کلب میں سفیر ایتھوپیا جمال باقر عبداللہ نے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں “پیس ایوارڈ “سردار مراد علی
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد کلب میں سفیر ایتھوپیا جمال باقر عبداللہ نے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں “پیس ایوارڈ “سردار مراد علی خان کو عطا کیا۔ چئیرمین این پی جے سی میاں عبدالوحید بھی اس موقع پر موجود تھے۔واضح رہے کہ جناب سردار مراد علی خان قومی صحافت کا سرمایہء افتخار ہیں ۔ موصوف روزنامہ بیتاب کے ذریعے قومی امنگوں کی ترجمانی کےلیے بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔ دریں اثناء عوامی سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے نامور سئنیر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ بیتاب لاہور/اسلام آباد کو ًپیس ایوارڈ ” کی عطائیگی پر دلی مبارکبادیتے ہوءے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔