November 17, 2026

سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف بی بی سی اردو۔ ملک محمد فھد رضوان صدر ملک فلاحی جماعت صدر الحق فاؤنڈیشن نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے

Screenshot_2025-09-05_162457

سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف بی بی سی اردو۔
ملک محمد فھد رضوان صدر ملک فلاحی جماعت صدر الحق فاؤنڈیشن نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے 7 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیور و متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے۔ 1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے پاکستان کی عظمت کا نشان افواج پاکستان ہے