روھڑی نماہندہ دعا نیوز واجد علی عباسی جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
روھڑی نماہندہ دعا نیوز
واجد علی عباسی
جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
ہر سال پوری دنیا کے مسلمان جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جوش وخروش سے مناتے اور ہر سال کچھ منفرد انداز اپناتے ہیں گھروں محلوں ، گلیوں ، مساجد و مدارس کو سجاتے ہیں جلسے جلوس محافل نعت و ذکر کا اہتمام کرتے ہیں لنگر و سبیل کا اہتمام کیا جاتاہے گو کہ ہر شخص اس موقع پر اپنے محبوب نبیِ رحمت دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن مناتا ہے ۔
لیکن کیا یہ سب کر کے یا اس طرح سے جشن منانا ہی صرف سرکار دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہونے کا حق ہے یا پھر ہم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ جس نبی رحمت دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا ہم جشن ہر سال مناتے ہیں اس نبی رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ان کا حسن سلوک ان کا در گزر ، ان کا جود و سخا ، ان کی نرمی و شفقت ، ان کا اخلاق و کردار اور ان کی سنتوں کے ذریعے بھی ہمیں اپنے دلوں کے اندھر نگر میں چراغاں کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی تاریک زندگی میں ان کے اسوہ حسنہ ان کی سنتوں کو اپنا کر ان کی آمد کا جشن منانا چاہیے کیا ہم صرف مخصوص ایام میں یہ سب دکھاوے سے کرتے ہیں یا نہیں ؟
کیا ہم ان کی آمد کی خوشی میں اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہیں۔
کیا ہم اپنے معاملات کو ان کی اطاعت و سنت کے مطابق ڈھالتے ہیں ؟
کیا ہم ان کے امتی ہونے کا حق ادا کرتے ہیں ؟
کیا ان کی امت کے درد اور مظلوم و بے سہاروں کا سہارا بننے کی کوشش کرتے ہیں ؟
کیا ہم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے دین حق اسلام کو اپنا مکمل ضابطہ حیات بناتے ہیں ؟
کیا ہم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں جھوٹ ، ریاکاری ، دھوکہ دہی ، بد دیانتی ، دوسروں کے حق پر قبضہ کرنے ، یتمیوں مسکینوں ، بیواؤں ، غریبوں لاچاروں ،کی حق تلفی ، کرنے سے خود کو باز رکھنے والے بنتے ہیں ؟
کیا ہم اپنے نبی رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی بن کر نماز قائم کرنے والے اور عدل و انصاف قائم کرنے والے بنتے ہیں ؟
کیا ہم اپنے نبی دو جہاں سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں دین حق کو مکمل طور پر اپنی زندگیوں میں اپنے خاندان ، اپنے معاملات میں نافذ کر لیتے ہیں؟
کیا ہم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی مظلوم امت مسلمہ کے لیے کچھ کرنے والے ان کے لیے لڑنے والے بن گئے ہیں ؟
کیا ہم نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں دنیا کی محبت چھوڑ کر اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو ہر شے سے بڑھ کر اپنے دلوں میں اپنی زندگیوں میں پیدا کر لیا ہے ؟
کیا ہم نے ایک مسلمان ہونے کے ناطے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے عشق و محبت کے دعوے کر کے کرپشن ، دونمبری،۔ ذخیرہ اندوزی ، رشوت خوری، سود خوری ، اور دیگر معاشرتی برائیوں سے توبہ کر لی ہے ؟
اگر ہم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق اور امتی ہیں اور ہمیں ان کی آمد کی دلی خوشی ہے اور ہم ان کی محبت کے سچے دعویدار ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اس جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے موقع پر دنیا اور اس کی ہر برائی اور اس کی محبت کو اپنے دلوں سے نکال کر اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو اعلی و ارفع درجے پر رکھنا چاہیے اور اپنی زندگیوں میں اپنے روزانہ کے معملات زندگی خاندانی اقدار معاشرتی لین دین اور دیگر معاملات شریعہ کو اپنا کر خود پر مکمل کامل دین حق اسلام کو اپنا ضابطہ حیات بنا کر اسے پہلے اپنی ذات پر نافذ العمل کرنا چاہیے پھر اپنے اہل و عیال خاندان رشتے داروں ، عزیز و اقارب و دوست احباب یہاں تک ہر گلی محلے گاؤں شہر حتی کہ ملک میں نافذ کرنا چاہیے ۔۔
نا کہ صرف جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بڑے بڑے پینا فلیکس اور جھنڈے ، لائٹنگ اور محافلیں ، ذکر و نعت کر کے خود کو سچا عاشق رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا دعویدار بنا کر رکھے جبکہ دل میں دنیا کی محبت دنیا کی برائیاں ، اور شیطان کے طریقوں پر چلنے کی تڑپ چلتی رہے نا برائی کو ترک کریں اور نا ہی دین اسلام کو مکمل طور پر اپنے لیے ضابطہ حیات بنا کر اس کو اپنے اوپر نافذ نا کریں اسے عاشق رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا دعوی محض دکھاوا اور جھوٹ ہی رہے گا جب تک عملی زندگی میں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی اطباء و سنت اور ان کے دین اسلام کا مکمل نفاذ نا ہو ۔
تو آئیں اس ربیع الاول شریف پر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے نبی رحمت العالمین محبوب سرور کائنات سرکار دو عالم شافع محشر خاتم الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نا صرف سچے عاشق ہیں بلکہ ان کے دین کو مکمل ضابطہ حیات بنا کر اس کو خود سے لے کر تمام عالم اسلام اور دنیا عالم پر نافذ کرنے کا اعادہ کرتے ہیں اور ان کے دین کی سربلندی کے لیے اپنا جان و مال و اولاد سب کچھ ان کے عشق میں لٹا دینے کو تیار ہیں اور ان کے سچے امتی بن کر دنیا عالم پر ان کے دین کا جھنڈا سر بلند کرنے کے لیے میدان عمل میں اپنے عمل سے کردار سے اپنے افعال سے اتریں گے اور دنیا کو اپنے افعال و کردار سے یہ واضح کریں گے کہ ہم صرف دعویدار نہیں بلکہ عملی طور پر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق اور امتی ہیں ۔
سرکار صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد مرحباً