November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک 80 ون ایل میں میاں خیر محمد شرفی اور حافظ غلام محی الدین الخیری کی زیر صدارت نہایت عقیدت و

Screenshot_2025-09-05_065653

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک 80 ون ایل میں میاں خیر محمد شرفی اور حافظ غلام محی الدین الخیری کی زیر صدارت نہایت عقیدت و محبت سے منائی گئی۔جس میں سیکنڑوں عاشقان رسول اور سادات کرام اور کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ احمد رضا الخیری نے کیا اور نقابت کے فرائض فیاض علی رامے نے ادا کئے۔ملک پاکستان کے معروف نعت خواں محمد اکرم دردی اور درویش ریاض نے آقا کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
مذہبی سکالر سید احمد کمال شاہ صاحب نے سیرت النبی پر جامع خطاب سے سامعین کے دلوں کو منور کیا آخر میں مسلم ممالک کے مسلمانوں اور ملک پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔