ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔تنظیم اسلامی کے مرکزی رہنما مذہبی سکالر حاجی نثار احمد شفیق نے “دور نبویﷺ اور سفارت کاری” کے موضوع پر اظہار
ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔تنظیم اسلامی کے مرکزی رہنما
مذہبی سکالر حاجی نثار احمد شفیق نے
“دور نبویﷺ اور سفارت کاری” کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی دنیا کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کی سیرت کو جامعیت اور افاقیت کے ساتھ دیکھا جائے تو وہ صرف نبی اکرمﷺ کی ذات اقدس ہے
اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کا ہر گوشہ انسانیت کی رہنمائی اور ہر دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے
دین اسلام میں سیاست اور سفارت کاری کو الگ تھلگ نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں اخلاقیات اور عدل کے ساتھ جوڑ کر معاشرتی نظام کی بنیاد بنایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اج کے دور میں جب دنیا طاقت کی کشمکش اور انتشار کے دور میں بھری ہوئی ہے
سیرت نبویﷺ کی یہ جہت اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے مدینے کی ریاست کا کام اس بات کا ثبوت ہے کہ اپ کی سیاسی و سفارتی کس قدر بصیرت افروز تھی
اپﷺ نے میثاق مدینہ کے نام سے ایک ایسا تحریری معاہدہ تشکیل دیا جو مختلف مذاہب اور قبائل کو ایک ریاستی ڈھانچے میں جمع کرتا تھا معاہدے کے مطابق تمام شہری یکساں حقوق رکھتے تھے
سب کو مذہبی ازادی حاصل تھی اور مدینے کی سلامتی سب کی مشترکہ ذمہ داری قرار دی گئی تھی یہ انسانی تاریخ کا پہلا ایسا معاہدہ تھا جس نے کثیر المذاہب معاشرت کو قانونی اور اخلاقی تحفظ دیا۔