November 17, 2026

*نیفے میں پستول چلنے کے واقعات کے بعد پیش خدمت ہے جنسی درندے کی خودکشی*

Screenshot_2025-09-02_172516

*نیفے میں پستول چلنے کے واقعات کے بعد پیش خدمت ہے جنسی درندے کی خودکشی*

*5 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، درند ے نے چھاپے کے دوران خود کو گولی ماردی*

پھول نگر: ضلع قصور میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے پھول نگر کے نواحی گاؤں اولکھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نور فاطمہ کی بوری بند لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پھول نگر کی بچی ایک روز پہلےکھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی،ٓ جس کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، بچی کی لاش ملنے پر ڈی پی او قصور موقع پر پہنچے اور انہوں نے سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کو طلب کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیموں نے اولکھ بونگا میں 25 مشکوک افراد سے تفتیش کی جس کے بعد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور سائنٹیفک بنیادوں پر19 سالہ واصف کو ٹریس کیا۔

پولیس نےچھاپہ مارا تو ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس نے بچی کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔