سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھورکے ہونہار طالب علم محمد فضیل کا ایک اور منفرد اعزاز، عشرہ شان رحمت
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھورکے ہونہار طالب علم محمد فضیل کا ایک اور منفرد اعزاز، عشرہ شان رحمت اللعالمین ادبی مقابلہ جات سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صوبائ لیول مقابلہ جات کےلیے کوالیفائ کرلیا ۔ عوامی سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپوربگھور کے جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم محمد فضیل ولد محمدامیر رحمانی نے مقابلہ حسن قرات میں سرگورھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔طالب علم محمد فضیل ایلیمنٹری سکول ظفر آباد کے انتہائی محنتی ٹیچر بشیراحمد مرحوم کا پوتا ہے۔۔عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے ھیڈ ماسٹر ادارہ عابداقبال خان ، جملہ ٹیچنگ سٹاف اور انچارج بزم ادب پروگرام ملک خالد راہداری کو اس شاندار کامیابی پرمبادکباد دی ہے۔۔ایڈشنل ڈائریکٹرایجوکیشن سرگودھا ڈویژن ملک غلام عباس نے ہونہار طالب علم محمد فضیل کو سرگودھا میں خصوصی تقریب کے دوران حسن کارکردگی سند عطا کرتے ہوءے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کی شاندار کارکردگی کی شاندار الفاظ میں خوب پذیرائ کی۔ واضح رہے کہ اب محمد فضیل لاہور میں منعقد ہونے والے صوبائ مقابلے میں حصہ لے گا۔