جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے) جمالی بلوچاں کی ہردلعزیز سماجی شخصیت شاہسوار اعظم چیمپئین تھل ملک الطاف حسین اعوان کے بھتیجے اور
جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے) جمالی بلوچاں کی ہردلعزیز سماجی شخصیت شاہسوار اعظم چیمپئین تھل ملک الطاف حسین اعوان کے بھتیجے اور ملک حمید الرحمان اعوان کے چھوٹے بھائ محمد صنان اعوان نے قرآن مجید فرقان حمید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ حافظ محمد صنان اعوان کے اعزاز میں پروقار دستار فضیلت کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں مقامی علماءے کرام اور حفاظ کرام نے بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر قرات اور نعت خوانی کی عظیم الشان محفل بھی سجائ گئ ۔ آخر پر ملک و قوم وعالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن وسلامتی کے لیے دعابھی مانگی گئ۔