ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ ہارون آباد کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا وزٹ خطیر رقم سے 2021 میں لوکل لیول
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ ہارون آباد کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا وزٹ خطیر رقم سے 2021 میں لوکل لیول کا سیف سٹی پروگرام شروع کیا گیا کیمرے نصب ہونے کے بعد آج کے دن تک شہر ہارون آباد میں وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ایم پی غلام مرتضیٰ ہارون آباد نے پولیس خدمت مرکز ہارون آباد آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا وزٹ کیا۔جہاں پر عمران جوئیہ انچارج CCTV کیمرہ مانٹیرنگ نے ایم پی اے کو بریفنگ دی انچارج نے بتایا کہ یہ سسٹم ڈائریکٹ لنک سیف سٹی لاہور کے ساتھ ہے۔
اس نظام کی وجہ سے سٹی ایریا میں وارداتوں میں نمایاں کمی اور کرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔جس کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی عوام الناس کے لیے اطمینان بخش ثابت ہوئی ہے۔ جبکہ انچارج کیمرہ مانٹیرنگ نے بتایا کہ شہر میں محدود بجٹ میں رہتے ہوئے 50 عدد CCTV کیمرہ جات مختلف داخلی خارجی راستوں، چوکوں، بازاروں اور رش والے مقامات پر نصب کئے گئے۔ 10 کلو میٹر طویل Optical Fiber بچھائی گئی ہے۔ کنٹرول روم تھانہ سٹی کے خدمت مرکز آفس ہارون آباد میں قائم ہے۔ جہاں سے ہر وقت شہر میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔
ان CCTVکیمرہ جات کی مدد سے 30 کے قریب سنگین اور دیگر مقدمات کو حل کرنے میں کافی مدد حاصل ہوئی ہے۔
ایم پی چوہدری مرتضیٰ نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم کے ذریعے شہر بھر کے اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمراز کے ذریعے نگرانی کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے مزید معاونت کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے
طاہر توگیروی پے اے ٹو ایم پی کو کہا کہ ہر طرح کی مرمت اور رپیئر نگ بھی وائٹل گروپ کی طرف سے فراہم کی جاۓ
یہ اپنا شہر میری اولین ترجیح اعوام کی خدمت ہےوائٹل تیرے کام بولتے ہےہارون آباد کی عوام کے لئے وائٹل گروپ کا یہ عوامی خدمت کا منصوبہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا
شکریہ وائیٹل گروپ