گزشتہ شام بہادر پور بس اسٹاپ پر ایک ننھا مسافر بھٹکا ہوا پایا گیا۔ یہ ایک آٹھ سالہ بچہ علی اصغر تھا، جو نیند اور تھکن سے نڈھال وہیں بیٹھا تھا۔ خوش قسمتی سے بہادر پور پولیس چوکی کے انچارج، سب انسپکٹر احمد بن قاسم خان وہاں موجود تھے۔

انہوں نے نہ صرف اس بچے کو اپنی چوکی پر لا کر محفوظ پناہ دی بلکہ شفقت اور محبت سے اس کے دل سے خوف بھی نکال دیا۔ بچے کے ساتھ باتیں کیں، اسے کھانا کھلایا اور جب اُس کے سامنے اُس کی پسندیدہ مشروب فینٹا رکھی تو اُس کی آنکھوں میں خوشی کی چمک لوٹ آئی۔
مزید گفتگو کے دوران بچے نے اپنے گھر کا پتہ بتایا۔ سب انسپکٹر احمد بن قاسم خان نے فوری طور پر والدین سے رابطہ کیا۔ والدہ جب اپنے بیٹے کو لینے پہنچی تو اُس کے آنسو اور دعائیں وہاں موجود ہر دل کو چھو گئے۔
پولیس کی وردی اکثر قانون کی عملداری کے لیے جانی جاتی ہے، مگر ایسے مواقع یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ وردی انسانیت کی خدمت کے لیے بھی ہے۔ سب انسپکٹر احمد بن قاسم خان جیسے افسر ہمارے معاشرے کے اصل سرمایہ ہیں، جو اپنی ذمہ داری کو فرض سے بڑھ کر ایک خدمت سمجھتے ہیں۔
اللہ پاک ان کی محنت، نیک نیتی اور خدمتِ انسانیت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
ویلڈن احمد بن قاسم خان