*جزا اور سزا* اکیسیویں صدی میں فرعونیت سمجھائی نہیں جا سکتی مگر دکھائی جا سکتی ہے ۔
*جزا اور سزا*
اکیسیویں صدی میں فرعونیت سمجھائی نہیں جا سکتی مگر دکھائی جا سکتی ہے ۔
مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالی کا جزا اور سزا کا ایک نظام ہے اور قیامت کے دن اسی نظام کے تحت حساب کتاب ہونا ہے مگر کسی کسی فرعون کو خلق خدا کی بددعائیں لگ جائیں تو فرعونیت کی سزا قیامت سے پہلے بھی مل سکتی ہے ۔
کاش انسان دوسروں کو ملتی سزا سے سبق سیکھ لے مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے ۔
آج بھی نہ فرعون کم ہورہے ہیں اور نہ خلق خدا کی بددعائیں رک رہی ہیں ۔ سب فرعون اپنی اپنی باری پر پکڑ میں آتے رہتے ہیں ۔
*قیامت سے پہلے قیامت والی کہاوت کو ہم جتنا جلدی مان لیں گے اتنا ہی بہتر ہے*۔
تصویریں تو صرف پڑھنے والوں کی یادیں تازہ رکھنے کو لگا رہا ہوں کیونکہ ہماری سب سے بری عادت بھولنے کی ہے ۔
*خاک سا خاکی*