خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلعی امن کمیٹی خوشاب کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بارہ ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلعی امن کمیٹی خوشاب کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بارہ ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں کے علاوہ دیگر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی، جنہیں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے تمام شرکاء سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق آراء لیں اور ان کو پیش آنے والے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ تمام مکاتب فکر کے علماےء کرام نے یقین دہانی کرائی کہ 12 ربیع الاول کے پر مسرت دن کو ہر مکتبہ فکر کے پیروکار مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مثالی نمونہ پیش کریں گے ۔جس پر ڈی پی او خوشاب نے اس حوالے سے ان کی ماضی کی کوششوں کو سراہااور کہا کہ ان کی انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع خوشاب کا شمار صوبہ پنجاب کے پر امن ترین اضلاع میں ہوتا ہے۔ خوشاب پولیس عوام کی سہولت اور حفاظت کے سلسلے میں شب وروز کوشاں ہے۔