نڑواڑی گارڈن (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا
نڑواڑی گارڈن (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی محکمہ ہائی وے، ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھااور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کاموں کے حوالےسے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کے جاری کاموں اورصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مسجد کے صحن کی صفائی پانی بجلی واش روم کی سہولیات سمیت دیگر انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایات دیں علاوہ ازیں گارڈن کے پارک ایریا ودیگر کی دیکھ بھال سمیت تمام سہولیات مہیا کرکے جلد ازجلد کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں اوردراز سے آنے والے سیاحوں کو سیروتفریح کے بہترین مواقع میسر آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ نڑواڑی کو سیاحوں کے لیے مثالی سیروتفریح مقام بنایا جائے گا۔